EN हिंदी
لڑکیاں اور تتلیاں | شیح شیری
laDkiyan aur titliyan

نظم

لڑکیاں اور تتلیاں

حمیدہ شاہین

;

ایک سی پرواز
ایک سے انداز

ایک جیسا حسن
ایک جیسا ناز

حسن اور نازکی
رنگ اور پرواز کی

ایک جتنی عمر
لڑکیاں ہیں تتلیاں