تو میرے دور کا عیسیٰ ہے
جس نے قوم کے سارے گناہوں
ساری برائیوں ساری سزاؤں
کو اپنے کندھے پہ اٹھا کر کوڑے کھائے
ہم سب چور ہیں
ہم سب زانی
ہم سب رشوت خور لٹیرے
پھر سب کے حصے کی سزا
تم نے کیوں پائی
اور ہم چاروں اور کھڑے
تیرا تماشا دیکھ رہے تھے
جیسے تم نے جرم کیا تھا
اور ہم سارے پارسا تھے
نظم
کوڑوں کی سزا پانے والے پہلے شخص کے نام
نیلما سرور