ارے آؤ
بے فکر ہو کے آؤ
میری زندگی میں
گھبراؤ نہیں
کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوگی تم سے
آؤ تو
دراصل یہاں کچھ باقی ہی نہیں ٹوٹنے کو
ہاں کچھ پرانے خوابوں کی کرچیں ہیں
تمہارے آنے تک صاف ہو جائیں گی
اس کے بعد جو ہوگا سب تمہارا ہی ہوگا
جاتے وقت جو کچھ سلامت بچے
لے جانا
خوابوں کی کرچیں گر رہ گئیں تمہارے بعد تو سمیٹ کے رکھ دینا میرے ہونٹھوں پہ
مسکراہٹوں میں باندھ کے
نظم
کرایہ دار
گیتانجلی رائے