کل شام ٹی وی پر
بدلتے وقت کے موضوع پہ تم نے
کہی تھیں جتنی بھی باتیں
بڑی دلچسپ تھیں وہ اور مدلل بھی
اسی دوران
اک خواہش ہوئی دل میں
مری ٹیبل پہ جو تصویر رہتی ہے تمہاری
اور ٹی وی پر دکھائی دینے والے چہرے کو
اک بار دیکھوں تو ذرا لیکن
مری عینک کہیں گم ہو گئی تھی

نظم
کل شام
شہرام سرمدی