تمہاری اپنی دنیا ہے
تمہارے روز و شب شام و سحر اپنے
تم اک آزاد پنچھی ہو
مری جاگیر کا حصہ نہیں ہو تم
مگر کل شام جب تم مجھ سے ملنے آؤ
(جیسا تم نے لکھا ہے)
تو آنکھوں میں
ذرا کاجل لگا آنا

نظم
جب تم مجھ سے ملنے آؤ
شہرام سرمدی
نظم
شہرام سرمدی
تمہاری اپنی دنیا ہے
تمہارے روز و شب شام و سحر اپنے
تم اک آزاد پنچھی ہو
مری جاگیر کا حصہ نہیں ہو تم
مگر کل شام جب تم مجھ سے ملنے آؤ
(جیسا تم نے لکھا ہے)
تو آنکھوں میں
ذرا کاجل لگا آنا