EN हिंदी
انکشاف | شیح شیری
inkishaf

نظم

انکشاف

انعام الحق جاوید

;

تتلیوں کے پاؤں میں پھول پھول زنجیریں
خوشبوؤں کی بستی میں خواب خواب تعبیریں

ہے بس ایک ہی خواہش
راگ رنگ دنیا میں

دل کی تنگ دنیا میں
لکھ سکوں کبھی میں بھی

رات کے صحیفے پر چاندنی کی تحریریں
آخری مناجاتیں

آسمان کی باتیں
کچھ بھی ہو نہیں سکتا

آج اپنی مرضی سے
تو بھی ہنس نہیں سکتا

میں بھی رو نہیں سکتا