EN हिंदी
انخلا | شیح شیری
inKHila

نظم

انخلا

احمد ہمیش

;

قل‌ الروح من امر ربی
ان لوگوں سے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہر بات لفظ سے شروع ہوتی ہے

میں آج ان کو چھوڑنے آیا ہوں
ٹھیک اس جگہ پہ جہاں سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا

صرف چند آنکھیں ہوتی ہیں ان آنکھوں آنکھوں کو رکھنے کے کے ہوا ہوا میں ڈولتی ہیں
صرف چند آنکھیں ہوتی ہیں آسمان کے چھوٹے سے ٹکڑے کو اتار کر دیر تک گونجتی رہی

صرف چند آنکھیں ہوتی ہیں جو انتظار کرتی ہیں کہ کوئی ان میں اترے
اور ان سے کہے کہ چلو ہم تمہیں پھر سے پیڑوں اور پرندوں سے آباد کر دیں

چلو پھر سے تمہیں بے لوث محبت کی جلوتیں اور خلوتیں بخش دے
سو یہ میرا قصہ ہے کہ میں نے اترنے کی روایت کا بڑا احترام کیا

خود کو بھول دوسروں کا کام کیا
یہ ابھاگ ان کا تھا کہ انہوں نے مجھے پہچانا نہیں

میں کوئی اور راہ ہو لیتا پر دل مانا نہیں
میں بہت پاس سے گزرا تھا

دل ہی دل میں جو عمر بھر لہراتی ہے زبان پر کبھی نہیں آتی
اس موسیقی کا لمس بن کے میں بہت پاس سے گزرا تھا

میں بہت پاس سے گزرا تھا
اور میری آمد کے عرصہ میں زمین کی آب و ہوا

نیکی و بدی خوبصورتی و بد صورتی سب سے بے نیاز تھی سراپا راز تھی
اور گیان ایک جاگے ہوئے دل کا نام تھا

سوالوں سے بے بے نیاز جواب نا تمام تھا
خدا سے ملتی جلتی آدمی کی محبت

بچھڑی ہوئی ازل کی نعمت
ہر چند کہ حاصل ابد ہے

اور بے نیاز نیک و بد ہے
پھر بھی نظر میں آدمی کی اوقات

اور دنیا جو جسم و جاں کی حد ہے
اور کے حقیر راستوں میں تم مجھ سے شاعری کا مطلب پوچھتے ہو

میں نہیں بتا سکتا میں کیوں بتاؤں میں نہیں بتاتا
یہ قصہ میری دیہاتی آنکھوں میرے دیہاتی دل کا ہے

جب بہت بہت گھنی رات میں مسافر کے پاؤں تلے راستہ نہیں ہوتا
تب وہ کس انوکھے ستارے سے راستہ پوچھتا ہے

تب کون سا اشارہ مسافر کے پاؤں کو تاریک کر دینے کی شرط بتاتا ہے
پیڑ کی پھلنگی پر مہوکھا بولتا ہے

پانی کی زبان جاننے والی ٹٹہری کی چونچ سے دن نکلتا ہے
تم نہیں بتا سکتے تم نے کبھی نہیں بتایا تم کبھی نہیں بتاؤگے

تمہاری آبادیاں اکال میں مرے ہوئے لوگوں کی بد دعائیں ہیں
ماضی حال مستقبل تین اندھے فقیروں کی صدائیں ہیں

میں تم میں شامل سفر ہوں مگر پناہ مانگتا اپنی اجل کو ڈھونڈھتا ہوں
اور جو اپنی اجل کو ڈھونڈھتا ہے

تمہاری دنیا اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
مگر میں ایسے عہد با اثر میں ہوں

کہ جس کی ہر صدا صدائے بے اثر ہے
اور گفتگو کا پیڑ بے ثمر ہے

خدا سے کر چکے ہیں جو کلام وہ کلیم اپنی بازگشت چھوڑ کے چلے گئے
اور خاک باز گشت آج

اڑ رہی ہے التباس میں
اور وہ خامشی تھی جو مہان آتما کا رمز تھی

اور اس کی آنکھ سبز تھی
پھر بھی سوچ کے جی ڈرتا ہے

پھر بھی سوچ کے جی ڈرتا ہے
جانے والے آنے والوں کو ایسی ہی آس بندھاتے ہیں

ہاتھ نہیں آتی ہے امر لتا
یہاں پہنچ کر میں سوچتا ہوں

یہاں پہنچ کر میں سوچتا ہوں
مجھے آنسو کس نے دئے

اور کون سا آنسو میرے ورثہ کا باطن ہے
کس سے بچھڑ کر مٹی پانی بنتی ہے

ندی اکیلی بہتی ہے
دنیا چھوڑ کے کون سمندر کی تہ میں بیٹھ کے لکھتا ہے اور اپنا قلم ڈبوتا ہے

جس پل پر چل کے کہنے والا سننے والے تک پہنچتا ہے
وہ ایک ایسا سچ ہے جسے موت زندگی سے چھپ کر بولتی ہے

انسانی دل کی شکل سے ملتے جلتے خیمے اب بھی جلتے ہیں