راتوں کو
جب ہمسائے کے گھر سے
بچے کے رونے کی آوازیں آتی ہیں
تو مری آنکھیں بھیگنے لگتی ہیں
اور میرے اندر
اک بھوکا احساس بھڑکنے لگتا ہے
تب میری مریمیت اس کو بہلاتی ہے
اور میرے اندر کی سارہ
ان پیاسی آشاؤں کے لیے
کہیں ساگر ڈھونڈنے جاتی ہے
مجھے اپنی ماں یاد آتی ہے
نظم
حوا کی بیٹی کا پہلا دکھ
عشرت آفریں