EN हिंदी
فلیش بیک | شیح شیری
flash-back

نظم

فلیش بیک

ابو بکر عباد

;

بعد اک عرصے کے جب اس کو قرار آیا
حواس منتشر کو مجتمع کرنے کا وقت آیا

خیال آیا نہ کیوں ہم ایسا کرتے ہیں
رزم گاہ زندگی میں پھر پلٹتے ہیں

دیکھ تو لیں کیا ہوا تھا حریم حریم ناز میں
عشق کے اسرار میں جذبات کے اظہار میں

العجب وا حیرتا کیسا یہاں ہے معاملہ
ردائے عفت و عصمت اسے جس شخص نے دی تھی

اسی کی آنکھوں میں اور قلب میں نشتر چبھوتی ہے
کہ اس بخشی ہوئی چادر کے پردے میں

وہ اپنے جسم کا اور حسن کا جادو جگاتی ہے
حریم ناز کو بد ذاتوں سے آباد کرتی ہے