ریڈیولوجسٹ ان ایکسروں کو پڑھ رہی ہے
جن پر میری گزشتہ نظم کی تاریخ پڑی ہے
ان لوگوں کے زخم
اتنی تاخیر
اتنی سفاکی سے پڑھے جا رہے ہیں
جو ابھی تک زندہ رہنے کا امتحان دینے میں مصروف ہیں
''آدمی اپنی غلطی سے مرتا ہے''
یہ سرجن جنرل کا فیصلہ ہے
''تم سے غلطی ہوئی ہے''
شام کو جب میں اسے بتاؤں گا
میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں
تو وہ یہ کہے گی
نظم
فیصلہ
افضال احمد سید