EN हिंदी
فاتحہ | شیح شیری
fatiha

نظم

فاتحہ

ندا فاضلی

;

اگر قبرستان میں
الگ الگ کتبے نہ ہوں

تو ہر قبر میں
ایک ہی غم سویا ہوا رہتا ہے

کسی ماں کا بیٹا
کسی بھائی کی بہن

کسی عاشق کی محبوبہ
تم!

کسی قبر پر بھی فاتحہ پڑھ کے چلے جاؤ