EN हिंदी
ایک ضبط شدہ پوسٹر | شیح شیری
ek zabt-shuda poster

نظم

ایک ضبط شدہ پوسٹر

نصیر احمد ناصر

;

خواب ہماری گلیوں کے گندے پانی پر
مچھر مار دوائیں ہیں

باورچی خانوں میں
آٹے گھی اور تیل کے خالی ڈبے

آنے والی نسلوں کی آنکھیں ہیں
بھوک ہمارے آنگن کی رقاصہ ہے

پیاس ہمارا تاریخی ورثہ ہے
تحریریں پڑھنے والو!

لفظ نصابوں کے قیدی ہیں
تعبیریں ڈھونڈنے والو!

ہم سب ان دیکھے خوابوں کے قیدی ہیں!!