خوابوں کی سرحد پہ
نیلا نیلا ایک سمندر
تیری آنکھوں جیسا
لہروں کے نیزوں پہ بہتی
جگمگ جگمگ چاند سی روشن
اپنے پیار کی کشتی
سات سمندر سے بھی دور
طوفانوں سے کھیلتی
جل پریوں سے باتیں کرتی
واپس لوٹ آئی تو
ساحل کی چمکیلی ریت میں
ایک ستارہ ٹوٹ گرا تھا
نظم
ایک ستارہ ٹوٹ گراتھا
جینت پرمار