EN हिंदी
ایک سچی اماں کی کہانی | شیح شیری
ek sachchi amman ki kahani

نظم

ایک سچی اماں کی کہانی

زہرا نگاہ

;

مرے بچے یہ کہتے ہیں
''تم آتی ہو تو گھر میں رونقیں خوشبوئیں آتی ہیں

یہ جنت جو ملی ہے سب انہیں قدموں کی برکت ہے
ہمارے واسطے رکھنا تمہارا اک سعادت ہے''

بڑی مشکل سے میں دامن چھڑا کر لوٹ آئی ہوں
وہ آنسو اور وہ غمگین چہرے یاد آتے ہیں

ابھی مت جاؤ رک جاؤ یہ جملے ستاتے ہیں
میں یہ ساری کہانی آنے والوں کو سناتی ہوں

مرے لہجے سے لپٹا جھوٹ سب پہچان جاتے ہیں
بہت تہذیب والے لوگ ہیں سب مان جاتے ہیں