رات پھر
رگوں میں جیسے چیونٹیاں سی بھر گئیں
آنکھیں سرخ ہو گئیں
ہاتھ پھر ٹٹولنے لگا
گولیوں کی نیند
ہاتھ پھر ٹٹولنے لگا
کمرے کی کھڑکی سے پرے
ننھے ننھے پانی کے قطرے
ہوا میں گرتے جائیں
تب
دل کی اک چنگاری
شعلہ بن جاتی ہے
اک چہرہ پھر سے دھلتا ہے
اک صورت پھر یاد آتی ہے
نظم
ایک رات ایک صبح
علی ظہیر لکھنوی