ایک پری آکاش سے اتری
نیلی رات کے سناٹے میں
صبح ہوئی جب سورج نکلا
اس نے دیکھا ٹوٹے درپن
اندھی بستی سے غائب تھے
گونگی بستی کے آنگن میں
سوکھے پیڑ کی اک ڈالی پر
ایک پپیہا بول رہا تھا
نظم
ایک پری آکاش سے اتری
فاروق نازکی
نظم
فاروق نازکی
ایک پری آکاش سے اتری
نیلی رات کے سناٹے میں
صبح ہوئی جب سورج نکلا
اس نے دیکھا ٹوٹے درپن
اندھی بستی سے غائب تھے
گونگی بستی کے آنگن میں
سوکھے پیڑ کی اک ڈالی پر
ایک پپیہا بول رہا تھا