EN हिंदी
ایک مجرب نسخہ | شیح شیری
ek mujarrab nusKHa

نظم

ایک مجرب نسخہ

شوکت عابدی

;

آپ کو میرا ممنون احسان ہونا چاہیئے
کہ میں آپ کے لیے ایک ایسا مجرب نسخہ تجویز کر رہا ہوں

جو آپ کی زندگی میں ایک خوش گوار انقلاب برپا کر سکتا ہے
عین ممکن ہے میرے تجویز کردہ نسخے کو

طباعتی اور برقی ذرائع ابلاغ کے ادارے
اپنے خلاف ایک کاروباری سازشیں سمجھیں

اور مجھ پر ہرجانے کا دعویٰ کریں
ماہرین ابلاغ عامہ، صحافی، دانشور، سول سوسائٹیوں کے نمائندے

اور عوام الناس مجھے احمق قرار دیں
یہ سارے متوقع رد عمل

مجھے اپنا تجویز کردہ نسخہ پیش کرنے سے باز نہیں رکھ سکتے
میرے تجویز کردہ نسخے کے مطابق

اپنی زندگی کو پر سکون اور خوش گوار بنانے کے لیے آپ کو
اخبارات و رسائل، مقبول عوام ٹی وی چینلز اور حالات حاضرہ پر پروگرام پیش کرنے والے

بالخصوص سنسنی خیز بریکنگ نیوز اور سیاسی ٹاک شوز کے ذریعہ
حقائق کو جاننے کا حق ترک کرنا ہوگا

تین ماہ کے ابتدائی پرہیز سے ہی