مجھے نا سمجھنے والے کچھ نا سمجھنے والے
اکثر ملتے ہیں اور آگے بھی ملتے رہیں گے
دیکھو تمہارے ہونے نا ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں آیا
ان کی بے رخی اکثر تمہاری شکل لے لیتی ہے
اور مجھے تمہاری کمی کا ذرا بھی احساس نہیں ہوتا
کاش تمہیں بھی کچھ ایسے پاگل لوگ ملیں
جو تمہیں سمجھنے کی ضد میں اور پاگل ہوئے جا رہے ہوں
اور تم
ایک عام واقعہ سمجھ کے بھول جاؤ مجھے
نظم
ایک عام واقعہ
گیتانجلی رائے