EN हिंदी
دوسرا آدمی | شیح شیری
dusra aadmi

نظم

دوسرا آدمی

زبیر رضوی

;

سنو آج ہم میں سے کسی کو موت نے تاکا
اچانک مر گیا کوئی

چلو دارو پئیں دیوار سے سر پھوڑ کے روئیں
نشہ اترے تو اس کی یاد میں اک مرثیہ لکھیں

پرانے تذکروں میں اس کے خد و خال کو ڈھونڈیں
کتابوں کے ورق الٹیں

رسالوں اور اخباروں کی پچھلی فائلیں کھولیں
دماغ و دل کے گوشے میں چھپی یادیں کریدیں

تلخیاں بھولیں
فراموشی کی ساری گرد جھاڑیں

رنجشیں بھولیں
ہر اک خوبی ہم اس کے نام سے منسوب کر دیں

اور ایسے شخص کو پیکر تراشیں
کل جو اپنے درمیاں زندہ نہیں تھا