EN हिंदी
چیزیں اپنی جگہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں | شیح شیری
chizen apni jagah tabdil karna chahti hain

نظم

چیزیں اپنی جگہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں

ذیشان ساحل

;

اس لفظ کا
کیا مطلب ہے جو

تم محبت میں شکر گزاری کے لیے
ایک خاصے موقعے پر

استعمال کرتی ہو
کسی اور جگہ

کسی اور شخص کے سامنے
جذبات کے شدت سے اظہار کے لیے

کیا اسی طرح اس لفظ کو
دہرایا جا سکتا ہے؟

کیا اسے کہتے ہوئے
لفظوں کی ساخت

اور درست ادائیگی کا
ہمیشہ خیال رکھنا ہوگا؟

کیا میری تھوڑی سی
بے احتیاطی اس کا مفہوم

بہت زیادہ تبدیل تو نہیں کر دے گی
کیا اس لفظ کے لیے

کسی دوسری زبان میں
کوئی متبادل لفظ

زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوگا؟
اور سب باتوں کے باوجود

میں جو کچھ چاہتا ہوں
شاید واضح نہ ہو سکے

اس لفظ کے لیے
جو تم کہتی ہو ایک خاص موقعے پر

محبت میں شکر گزاری کے طور پر
جب ہمیشہ کی طرح

چیزیں اپنی جگہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں