EN हिंदी
چھت پر بارش برس رہی ہے | شیح شیری
chhat par barish baras rahi hai

نظم

چھت پر بارش برس رہی ہے

انور خان

;

چھت پر بارش برس رہی ہے
دیواروں پر دھول جمی ہے

کھڑکی کے پٹ اب بھی کھلے ہیں
چڑیا اندر جھانک رہی ہے

اندر شور ہے سناٹے کا
باہر شور کا سناٹا ہے

عجب سا اک بازار لگا ہے
گونگے بولیاں بیچ رہے ہیں

اندھے یہ سب دیکھ رہے ہیں
شاید کچھ ہونے والا ہے

جانے کیا ہونے والا ہے
چڑیا اندر جھانک رہی ہے