EN हिंदी
چاند | شیح شیری
chand

نظم

چاند

انتخاب عالم

;

چاند نے جب رات کو
آسمان کے اوج سے

ارض پر ڈالی نظر
تو اسے تاریکیوں میں غرق دنیا پر ترس آیا بہت

اور اس نے ارض پر کچھ توڑ لانے کا ارادہ کر لیا
جب وہ اترا آسماں سے

تو مقدر نے اسے لٹکا دیا
اک صلیب نخل پر

اور دنیا سو رہی تھی رات کی آغوش میں
چاند کا کیا حال ہے

پوچھتا کوئی نہیں