ہزار صدیوں کے سفر کے باوجود
بنت حوا کا یہ سفر تو
ازل سے اب تک
تمہاری خواب گاہ اور
دالان کے درمیان
قید کر دیا گیا ہے
نہ جانے کتنے قدم ہیں
جو تمہارے بستر میں
حنوط ہو کر پڑے ہوئے ہیں
کتنی منزلیں ہیں
جو تمہارے بستر پر
باورچی خانے کے درمیان دفن ہو چکی ہیں
نظم
بستر اور باورچی
ثروت زہرا