اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر
اخباروں کی خبر بن جاتی ہے
اس کی ہر پینٹنگ کو انعامات للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں
اس کے برش سے رنگوں کا رنگ کھل جاتا ہے
وہ قدرت کے ہر نظارے کو
اپنے رنگ اور برش سے قید کر لیتا ہے
لیکن
اس کی بیوی کی کوکھ میں
کوئی تصویر نہیں ہوتی
اس کے برش سے آنگن کی کلکاریاں ناواقف ہیں
شاید اس مصور سے
کائنات کا سب سے بڑا مصور ناراض ہے
نظم
بھکاری
منور رانا