دو سوندھے سوندھے سے جسم جس وقت
ایک مٹھی میں سو رہے تھے
لبوں کی مدھم طویل سرگوشیوں میں سانسیں الجھ گئی تھیں
مندے ہوئے ساحلوں پہ جیسے کہیں بہت دور
ٹھنڈا ساون برس رہا تھا
بس ایک روح ہی جاگتی تھی
بتا تو اس وقت میں کہاں تھا؟
بتا تو اس وقت تو کہاں تھی؟