EN हिंदी
بند مٹھی میں ہونٹ کے ٹکڑے | شیح شیری
band muTThi mein honT ke TukDe

نظم

بند مٹھی میں ہونٹ کے ٹکڑے

عادل منصوری

;

بند مٹھی میں ہونٹ کے ٹکڑے
اور ٹکڑوں میں ہانپتے سورج

اور سورج میں سبز تاریکی
اور تاریکی میں برہنہ خیال

اور برہنہ خیال میں کشتی
اور کشتی میں فصل گندم کی

اور گندم کی بند مٹھی میں
ہونٹ کی سرخی کپکپاتی ہوئی