رادھا جی کے پتی ابھے
کرشن کی پتنی رکمنی
رادھا کرشن کی پریمکا
کرشن جی ان کے پریمی
جگ میں چاروں اور کریں سب
ان کے نام کا جاپ
ہم جو من کو ہار دیں
ہمیں لگے ہے پاپ
بھول کے سب کچھ سوہنی
کیا شوہر کیا سنسار
مہینوال کی پریت میں کرتی
بپھرا دریا پار
سوہنی ٹھہری دیویکا
اسے کریں پرنام
ہم جو من کو ہار دیں
ہو جائیں بدنام
نظم
انیائے
حارث خلیق