EN हिंदी
الفاظ الفاظ ہی ہیں | شیح شیری
alfaz alfaz hi hain

نظم

الفاظ الفاظ ہی ہیں

صادق

;

سارے الفاظ
الفاظ الفاظ الفاظ

الفاظ ہی ہیں
دھویں سے لکھے

اک بیاباں کے اندھ کار کے درمیاں
بیاباں کے اندھ کاری کے درمیاں

نیند کی
نیلی نیلی سرنگیں کہاں

کہاں کوئی ہمسائیگی
خون کی سر خوشی

دھرم اخلاق تہذیب انسانیت
راج نیتی

محبت سماج اور جمہوریت
نیایے دستور رشتے

دوست بھائی بہن باپ ماں
سارے الفاظ

الفاظ الفاظ ہی ہیں
دھوئیں سے لکھے

صرف میں
اور مرے قرب کا

نامیاتی تعلق
حقیقت ہے

اور باقی سب کچھ ہیں
ٹوٹے طلسمات کی ہڈیاں