EN हिंदी
اجنبی | شیح شیری
ajnabi

نظم

اجنبی

ساقی فاروقی

;

جس رات نہیں آتا ہوں میں، میرے گھر میں ہوتا ہے کوئی
اس بستر پر سوتا ہے کوئی

اس کمرے کی دہلیز پر سر رکھ کر روتا ہے کوئی
یہ چھپ چھپ کر رونے والا اپنی ہی طرح محروم نہ ہو

مغموم نہ ہو، مظلوم نہ ہو
ممکن ہے اسے بھی چھپ چھپ کر رونے کا سبب معلوم نہ ہو