EN हिंदी
عافیت کی تلاش میں | شیح شیری
aafiyat ki talash mein

نظم

عافیت کی تلاش میں

حارث خلیق

;

کراچی
ایک زخمی خانماں برباد کچھوا

جس کے سب بازو
تھکن سے بے بسی سے

شل ہوئے ہیں
جہاں بھر کے دکھوں کا بوجھ اٹھائے

بہت ہلکان
خشکی پر پڑا ہے

اب اپنے آنسوؤں سے
زخم بھرنا چاہتا ہے

جو انڈے بچ گئے ہیں وہ سنبھالے
سمندر میں اترنا چاہتا ہے