EN हिंदी
زندگی نقص زندگی تو نہیں | شیح شیری
zindagi naqs-e-zindagi to nahin

غزل

زندگی نقص زندگی تو نہیں

میکش ناگپوری

;

زندگی نقص زندگی تو نہیں
بندگی میں کوئی کمی تو نہیں

آپ کی دوستی سے ڈرتا ہوں
آپ سے کوئی دشمنی تو نہیں

بے اصولی اصول ہو جائے
آپ پر ایسی بے خودی تو نہیں

آج ظلمت کے چہرے پر ہے نور
ان کا غم باعث خوشی تو نہیں

میں گناہوں میں غرق ہوں لیکن
اس کی رحمت میں کچھ کمی تو نہیں

میرے سینے میں سیکڑوں بل ہیں
ان کی زلفوں میں برہمی تو نہیں

عام ہے ذکر خاص اے میکشؔ
اب کوئی بات راز کی تو نہیں