EN हिंदी
زندگی کی تیز اتنی اب روانی ہو گئی | شیح شیری
zindagi ki tez itni ab rawani ho gai

غزل

زندگی کی تیز اتنی اب روانی ہو گئی

اختر امان

;

زندگی کی تیز اتنی اب روانی ہو گئی
بات جو سوچی وہ کہنے تک پرانی ہو گئی

عام سی اک بات تھی اپنی محبت بھی مگر
یہ بھی جب لوگوں تلک پہنچی کہانی ہو گئی

خوف کی پرچھائیاں ہیں ہر در و دیوار پر
اپنے گھر پر جانے کس کی حکمرانی ہو گئی

زندگی کے بعد اخترؔ زندگی اک اور ہے
موت بھی جیسے فقط نقل مکانی ہو گئی