EN हिंदी
زباں پہ حرف شکایت ارے معاذ اللہ (ردیف .. م) | شیح شیری
zaban pe harf-e-shikayat are maaz-allah

غزل

زباں پہ حرف شکایت ارے معاذ اللہ (ردیف .. م)

ہادی مچھلی شہری

;

زباں پہ حرف شکایت ارے معاذ اللہ
مجھے ترے ستم صبر آزما کی قسم

بس اک نگاہ کرم کا امیدوار ہوں میں
جفا شعار تجھے میری التجا کی قسم

تو ہے بہار تو دامن مرا ہو کیوں خالی
اسے بھی بھر دے گلوں سے تجھے خدا کی قسم

غضب کی چھیڑ ہے ہادیؔ یہ اور کیا کہیے
وہ کھا رہے ہیں مرے ترک مدعا کی قسم