EN हिंदी
یہ نہیں کثرت آلام سے جل جاتے ہیں | شیح شیری
ye nahin kasrat-e-alam se jal jate hain

غزل

یہ نہیں کثرت آلام سے جل جاتے ہیں

فطرت انصاری

;

یہ نہیں کثرت آلام سے جل جاتے ہیں
دل تمنائے خوش انجام سے جل جاتے ہیں

ان سے پوچھے کوئی مفہوم حیات انساں
مقبروں میں جو دیئے شام سے جل جاتے ہیں

ذکر آتا ہے مرا اہل محبت میں اگر
میرے احباب مرے نام سے جل جاتے ہیں

شمع جلتی ہے تو رو دیتی ہے سوز غم سے
اور پروانے تو آرام سے جل جاتے ہیں

شعلۂ برق سے ہم راہ نشیمن اکثر
گلستاں گردش ایام سے جل جاتے ہیں