یہ میرے پاس جو چپ چاپ آئے بیٹھے ہیں
ہزار فتنۂ محشر اٹھائے بیٹھے ہیں
عدو سے بزم عدو میں لڑا رہے ہو نگاہ
نہیں خیال کہ اپنے پرائے بیٹھے ہیں
کہیں نہ ان کی نظر سے نظر کسی کی لڑے
وہ اس لحاظ سے آنکھیں جھکائے بیٹھے ہیں
کوئی حسیں نظر آیا یہ بے قرار ہوئے
جناب نوحؔ کو ہم آزمائے بیٹھے ہیں
غزل
یہ میرے پاس جو چپ چاپ آئے بیٹھے ہیں
نوح ناروی