یہی کہتی لیلیٔ سوختہ جاں نہیں کھاتی ادب سے خدا کی قسم
غم قیس سوا مجھے غم نہیں کچھ اسی کشتۂ ناز و ادا کی قسم
کبھی کہتا تھا قیس غزالوں سے جا کہو ناقہ یاں سے کدھر کو گیا
کبھی کہتا تھا تو ہی بتائے صبا تجھے لیلیٰ کی زلف دوتا کی قسم
ترے کشتۂ غم کا ہے حال بتر یہی کہیو جو جانا ہو تیرا ادھر
تجھے قاصد موج نسیم سحر مری ہجر کی شب کی بکا کی قسم
آئی ہوسؔ مجھے پھولوں کی بو کبھی بیٹھا نہ جا کے میں بر لب جو
مری تنگئ دل تو گئی نہ کبھو مجھے باغ جہاں کے فضا کی قسم
غزل
یہی کہتی لیلیٔ سوختہ جاں نہیں کھاتی ادب سے خدا کی قسم
مرزا محمد تقی ہوسؔ

