EN हिंदी
وہ گرم آنسوؤں کی روانی تمام رات | شیح شیری
wo garm aansuon ki rawani tamam raat

غزل

وہ گرم آنسوؤں کی روانی تمام رات

شفیق جونپوری

;

وہ گرم آنسوؤں کی روانی تمام رات
دیکھا مآل سوز نہانی تمام رات

میری ہی طرح آپ کبھی میری یاد میں
ہوں مبتلائے سوز نہانی تمام رات

میں آپ کے حضور نہ ہوں گا تو دل مرا
ہوگا برائے یاد دہانی تمام رات

ان کی بہار حسن سے عالم ہی اور تھا
تھی چاندنی بھی کتنی سہانی تمام رات

روتا نہیں شفیقؔ ہی ان کے فراق میں
کرتی ہیں وہ بھی اشک فشانی تمام رات