EN हिंदी
وہ بار فرض تکلف مجھی کو دھونا پڑا | شیح شیری
wo bar-e-farz-e-takalluf mujhi ko dhona paDa

غزل

وہ بار فرض تکلف مجھی کو دھونا پڑا

پلو مشرا

;

وہ بار فرض تکلف مجھی کو دھونا پڑا
اسے رلانے کہ خاطر مجھے بھی رونا پڑا

وہ ایک حسن تھا جس کی تھی صرف خواب میں بود
اسے جگانے کی چاہت میں مجھ کو سونا پڑا

میں دیکھتا ہوں یہ چھینٹے لگیں گے کس کے ہاتھ
مجھے جو آج اداسی سے ہاتھ دھونا پڑا

یہ کیا ہوا کہ تری دھن میں جن سے بچھڑے تھے
انہیں کے سامنے تجھ سے بچھڑ کے رونا پڑا

میں اپنی مرضی سے اس دنیا میں ہوا کب تھا
معانی یہ ہیں کہ مجھ کو جہاں میں ہونا پڑا