EN हिंदी
وقت بوسے کے مرا منہ اس کے لب سے جوں جڑا | شیح شیری
waqt bose ke mera munh uske lab se jun juDa

غزل

وقت بوسے کے مرا منہ اس کے لب سے جوں جڑا

ولی عزلت

;

وقت بوسے کے مرا منہ اس کے لب سے جوں جڑا
گرد غم ہوئی دل میں میٹھی جیسے شکر کا پڑا

بے ضیا سورج کے پھرنے سے ہو جیسے آئنہ
نور جاں دل سے گیا جوں اس کا رخ مجھ سے مڑا

کیا بلا پتھراؤ تھیں اس سنگ دل کی گالیاں
لے گیا سارا تھا شیشہ دل کا میں لیایا تڑا

باغ میں جاوے وہ وحشی چشم اگر مست شراب
نرگس اس اوپر نثار سیم و زر دیوے اڑا

ان لبوں کے بوسے کے لالچ میں جلتا ہے بہشت
سن لے عزلتؔ کان دھر کہتا ہے حقہ گڑگڑا