EN हिंदी
اس نے یوں راستہ دیا مجھ کو | شیح شیری
usne yun rasta diya mujhko

غزل

اس نے یوں راستہ دیا مجھ کو

عکس سمستی پوری

;

اس نے یوں راستہ دیا مجھ کو
راستے سے ہٹا دیا مجھ کو

دور کرنے کے واسطے خود سے
خود کا ہی واسطہ دیا مجھ کو

موت ہی کچھ سکون دے شاید
زندگی نے تھکا دیا مجھ کو

جب مرے بال و پر شکستہ ہوئے
تب قفس سے اڑا دیا مجھ کو

جس ہوا نے مجھے جلائے رکھا
پھر اسی نے بجھا دیا مجھ کو