EN हिंदी
تجھ کو آتی ہے دلاسے کی نہیں بات کوئی | شیح شیری
tujhko aati hai dilase ki nahin baat koi

غزل

تجھ کو آتی ہے دلاسے کی نہیں بات کوئی

رنگیں سعادت یار خاں

;

تجھ کو آتی ہے دلاسے کی نہیں بات کوئی
کس طرح تجھ سے رکھے جان ملاقات کوئی

لگ چلے تجھ سے وہ کھانی ہو جسے لات کوئی
ہاتھ کس طرح لگا دے تجھے ہیہات کوئی

ڈر سے میں چپ ہوں ترے ورنہ بھری مجلس میں
بات کرتا ہے کوئی تجھ سے اشارات کوئی

مل گئے راہ میں کل وہ تو کہا رنگیںؔ نے
کس طرح تم سے کرے اب بسر اوقات کوئی

کچھ تو انصاف بھلا کیجئے دل میں اپنے
تم نے مانی بھی کبھی میری اجی بات کوئی