EN हिंदी
طاقت کے سارے زور کو خاموش کر دیا | شیح شیری
taqat ke sare zor ko KHamosh kar diya

غزل

طاقت کے سارے زور کو خاموش کر دیا

فیاض رشک

;

طاقت کے سارے زور کو خاموش کر دیا
خاموشیوں نے شور کو خاموش کر دیا

جس ڈور سے نکلتی رہی پیار کی سدا
ظالم نے ایسے ڈور کو خاموش کر دیا

سب کچھ تو ٹھیک تھا جو نظر پاؤں پر پڑی
مستی میں ڈوبے مور کو خاموش کر دیا

وہ بھیڑ تھی جو ٹوٹ پڑی اور اس جگہ
ہاتھوں میں آئے چور کو خاموش کر دیا

اکثر یہی ہوا ہے کہ جسموں کی آگ نے
جسموں کے پور پور کو خاموش کر دیا

اے دوست مے سے دور ہی رہنا کہ اس نے تو
کتنے ہی بادہ خور خاموش کر دیا

فیاضؔ ہم دیا نہیں جس کو کہ آپ نے
شب بھر جلایا بھور کو خاموش کر دیا