سنایا یار نیں آ کر دو تارہ
بلندی پے چڑھا میرا ستارہ
مزیداری ہے ساری ہند کے بیچ
نہ کر عزم سمرقند و بخارا
رہا ہے عشق بازی بیچ وہ چست
بتاں کن نقد دل کوں جن نیں ہارا
رہے گا جان جیتا کیوں کے یکروؔ
نگہ کا تیر تجھ انکھیاں نیں مارا
غزل
سنایا یار نیں آ کر دو تارہ (ردیف .. ا)
عبدالوہاب یکروؔ

