شب کو اک بار کھل کے روتا ہوں
پھر بڑے سکھ کی نیند سوتا ہوں
اشک آنکھوں کے بیچ ہوتے ہیں
میں انہیں کھیت کھیت بوتا ہوں
میرے آنسو کبھی نہیں رکتے
میں ہمیشہ وضو میں ہوتا ہوں
ہوتا جاتا ہوں اس سخی کے قریب
جیسے جیسے غریب ہوتا ہوں

غزل
شب کو اک بار کھل کے روتا ہوں
انجم خیالی