EN हिंदी
سفر اک دوسرے کا ایک سا ہے | شیح شیری
safar ek dusre ka ek sa hai

غزل

سفر اک دوسرے کا ایک سا ہے

رینو نیر

;

سفر اک دوسرے کا ایک سا ہے
بدن منزل نہیں ہے مرحلہ ہے

مرے ماتھے پہ جو تابندگی ہے
فنا ہونے سے پہلے کی قبا ہے

میں تجھ کو عمر ساری یاد آؤں
ترے اس بھولنے کی یہ سزا ہے

وہ محفل میں وہی تنہائی میں بھی
مجھی میں آ کے مجھ کو ڈھونڈھتا ہے

تری نظروں سے گزری رہ گزر بھی
ہزاروں منزلوں کا راستہ ہے