EN हिंदी
سائے کے لیے ہے نہ ٹھکانے کے لیے ہے | شیح شیری
sae ke liye hai na Thikane ke liye hai

غزل

سائے کے لیے ہے نہ ٹھکانے کے لیے ہے

سہیل احمد زیدی

;

سائے کے لیے ہے نہ ٹھکانے کے لیے ہے
دیوار تو آنگن میں اٹھانے کے لیے ہے

دیکھو تو ہر اک شخص کے ہاتھوں میں ہیں پتھر
پوچھو تو کہیں شہر بنانے کے لیے ہے

رکھ دیتے ہیں پتھر مری تحریر کے اوپر
کہتے ہیں یہ کاغذ کو دبانے کے لیے ہے

در دل کا سہیلؔ آج ذرا بند نہ کرنا
اک شخص ابھی لوٹ کے آنے کے لیے ہے