رات سے دن کا وہ جو رشتہ تھی
شام تھی اور کیسی تنہا تھی
خط کے پرزے پڑے تھے کمرے میں
اک پرانی کتاب بھی وا تھی
سب کے مطلب کے خواب تھے اس میں
شب کے ہاتھوں میں ایک پڑیا تھی
رات بھر آندھیوں کا دور چلا
شاخ پر اک اداس چڑیا تھی
ان دنوں جب وہ میرے ساتھ ہی تھا
میری دنیا بھی ایک دنیا تھی
جھیل جیسی تھیں اس کی ہی آنکھیں
باقی دنیا تو خیر صحرا تھی
آخرش ڈوبنا پڑا مجھ کو
آرزو تھی یا کوئی دریا تھی

غزل
رات سے دن کا وہ جو رشتہ تھی
دنیش نائیڈو