راستے پر پیچ راہی رستگار
رہبروں کے نقش پا گم ہو گئے
ضربت امواج تیرا شکریہ
ناؤ ڈوبی نا خدا گم ہو گئے
شیخ صاحب ہم رہ پیر مغاں
مے کدے میں کیا ہوا گم ہو گئے
خندۂ مہر درخشاں کی قسم
اس سحر کے آشنا گم ہو گئے
اب کہاں شعر و سخن کی رونقیں
شاعر شعلہ نوا گم ہو گئے

غزل
راستے پر پیچ راہی رستگار (ردیف .. ے)
شورش کاشمیری