EN हिंदी
قدم سو من کے لگتے ہیں کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے | شیح شیری
qadam sau man ke lagte hain kamar hi TuT jati hai

غزل

قدم سو من کے لگتے ہیں کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے

منّان بجنوری

;

قدم سو من کے لگتے ہیں کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے
کوئی امید جب بر آتی آتی ٹوٹ جاتی ہے

دریچے بند ذہنوں کے نہیں کھلتے ہیں طاقت سے
لگا ہو زنگ تالے میں تو چابی ٹوٹ جاتی ہے

تری الفت میں ایسا حال ہے جیسے کوئی مچھلی
نگل لیتی ہے کانٹا اور لگی ٹوٹ جاتی ہے

جدھر کے ہو ادھر کے ہو رہو دل سے تو بہتر ہے
کہ لوٹا بے تلی کا ہو تو ٹونٹی ٹوٹ جاتی ہے

اکڑ کر بولنے والے نہ ہو گر تان آٹے میں
توے سے قبل ہی ہاتھوں میں روٹی ٹوٹ جاتی ہے

چونی کے نہ تڑوانے پہ ہم سے روٹھنے والے
کہاں ہے تو کہ آ اب سو کی گڈی ٹوٹ جاتی ہے