EN हिंदी
پر مرے عشق کے لگ جائیں دیوانہ ہو جاؤں | شیح شیری
par mere ishq ke lag jaen diwana ho jaun

غزل

پر مرے عشق کے لگ جائیں دیوانہ ہو جاؤں

کوثر مظہری

;

پر مرے عشق کے لگ جائیں دیوانہ ہو جاؤں
میں نے سوچا تھا کہ اک دم سے فسانہ ہو جاؤں

آپ کہیے تو چلوں دشت کی صحرا کی طرف
اور اگر کہیے تو دریا کو روانہ ہو جاؤں

کیوں بھلا اس کو سر شام یہ زحمت دی جائے
کیوں نہ میں خود ہی ذرا چل کے نشانہ ہو جاؤں

ربط ہے اس کو زمانے سے بہت سنتا ہوں
کوئی ترکیب کروں میں بھی زمانہ ہو جاؤں

کروٹیں لیتے ہوئے رات گزر جائے تو کیا
صبح ہوتے ہی محبت کا ترانہ ہو جاؤں